نیویارک (نیوز ڈیسک) حسن والوں کو تو اپنی اداﺅں پر ویسے ہی بہت ناز ہوتا ہے اور اب ایک سائنسی تحقیق نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ حسین لوگ زیادہ تندرست و توانا اور بیماریوں سے محفوظ ہوتے ہیں۔ امریکہ کی یونیورسٹی آف سنسنائی نے اس مقصد کے لئے ایک طویل تحقیق کی جس میں 15000 لوگوں کی صحت کا مطالبہ ان کی 10 سال کی عمر سے لے کر 35 سال تک کی عمر کو پہنچنے تک کے عرصے کے دوران کیا گیا۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ لوگ جتنے زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں اتنے ہی زیادہ وہ ذیا بیطس، دمہ، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ڈپریشن جیسی بیماریوں سے محفوظ ہوتے ہیں اور یہ بات عورتوں اور مردوں دونوں کیلئے یکساں دست پائی گئی ہے۔ تحقیق کے مطابق خوبصورت لوگ اپنے آپ کو زیادہ صحتمند محسوس کرتے ہیں، کام سے چھٹیاں کم کرتے ہیں، چاق و چوبد ہوتے ہیں اور جسمانی اور ذہنی بیماریوں کا کم شکار ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خوبصورت لوگوں کے زیادہ صحتمند ہونے کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ شائد ارتقائی طور پر خوبصورتی اچھے جینز اور صحتمند اولاد کی نشانی رہی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ زیادہ خوبصورت مردوں میں کولیسٹرول کی بیماری 13 فیصد کم، بلڈ پریشر کی بیماری 20 فیصد کم اور ڈپریشن 15 فیصد کم پایا جاتا ہے۔ اسی طرح خوبصورت عورتوں میں بلڈ پریشر کی بیماری 21 فیصد کم، ذیا بیطس 22 فیصد کم، دمہ 12 فیصدکم اور ڈپریشن 17 فیصد کم پایا جاتا ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ”ایوولوش اور ہیومن بحیویئر“ میں شائع کی جارہی ہے۔
Read More: http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/01-Jul-2014/118522
0 comments:
Speak up your mind
Tell us what you're thinking... !