·
·
·
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ریڈیو، ٹی
وی اور فلم کے معروف اداکار مقصود حسن حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے ، ان
کی عمر67 سال تھی۔چھوٹے قد کے بڑے فنکار مقصود حسن کا شمار سینئر اداکاروں میں
ہوتا تھا۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کراچی کے بچوں کے پروگرام سے شہرت حاصل کی اور
ریڈیو پاکستان کے مقبول پروگرام سٹوڈیو نمبر 9 کے کئی ڈراموں میں صداکاری کی،
مقصود حسن نے عمر شریف کے کئی ڈراموں میں فن کا مظاہرہ کیا ، انہیں ڈرامہ” بکرا
قسطوں پر“سے شہرت ملی، انہوں نے معین اختر کے ساتھ بھی بہت سے ڈراموں میں
کام کیا، مقصود حسن نے فلموں میں بھی فن کے جوہر دکھائے، اداکار
محمد علی کےساتھ فلم ”جاگ اٹھا انسان“ ان کی یاد گار فلم تھی۔ وہ ریڈیو کی سینئر
فنکارہ منی باجی کے بھائی تھے۔
0 comments:
Speak up your mind
Tell us what you're thinking... !